لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوادیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، جسٹس شمس محمود مرزا اس وقت ہائی کورٹ میں سنیارٹی میں پانچویں نمبر پر تھے اور 22 مارچ 2014 کو لاہور ہائی کورٹ کے جج کے طور پر حلف اٹھایا تھا۔
جسٹس شمس محمود مرزا لاہور ہائی کورٹ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ ان کی ریٹائرمنٹ کی متوقع تاریخ 6 مارچ 2028 تھی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ان کے استعفے کی وجوہات ذاتی ہیں، تاہم عدالتی اور آئینی حالات بھی اس میں اثر انداز ہو سکتے ہیں۔