بنوں: بنوں اور لکی مروت کے سرحدی علاقوں میں پولیس اور انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ آپریشن کے دوران 5 خارجی دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
آپریشن تختی خیل اور ہوید کے علاقوں میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ریجنل پولیس افسر بنوں سجاد خان کی براہ راست نگرانی میں انجام دیا گیا۔ اہل علاقہ نے پولیس کے ساتھ تعاون اور حمایت کا یقین دلایا، جس کی وجہ سے تمام اہلکار محفوظ رہے۔
ریجنل پولیس افسر بنوں نے کہا کہ عوام کی حفاظت اور امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ آئی جی پی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے بنوں اور لکی مروت پولیس کے جوانوں کی شجاعت اور کامیاب آپریشن پر شاباش دی۔