خواجہ سعد اور سلمان رفیق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت آج ہو گی

خواجہ سعد اور سلمان رفیق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت آج ہو گی
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت آج ہو گی، جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ آج ابتدائی سماعت کرےگا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے جوریکارڈمانگاوہ فراہم کردیا،خدشہ ہے نیب کی جانب سے گرفتارکرلیاجائےگا،عدالت سے استدعا ہے کہ نیب کوممکنہ گرفتاری سے روکاجائے اورعدالت حفاظتی ضمانت منظورکرے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں خواجہ سعد رفیق نے این اے 131 لاہور کے حلقہ سے پی ٹی آئی کے ہمایوں اختر کو شکست دیکر کامیابی حاصل کی۔