پاک سوزوکی کی 3 گاڑیوں کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ

پاک سوزوکی کی 3 گاڑیوں کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ

کراچی:پاک سوزوکی نے اپنی 3 گاڑیوں آلٹو، ویگن آر اور سوئفٹ کی قیمت میں 42ہزارروپے تک کا اضافہ کردیا۔

پاکستان کے مشہور برانڈ کی جانب سے ایئرکنڈیشنر اور ائیربیگ والی پیش کردہ سب سے سستی کار آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 35 ہزار روپے اضافے کے بعد اب 1.433 ملین روپے ہوگی جبکہ سوزوکی کی جانب سب سے سستی گاڑی آلٹو کا وی ایکس میں ایئرکنڈیشنر اور ائیربیگ کی سہولت نہیں اس کے قمیت 1.2 ملین روپے ہے۔آلٹو کے ٹاپ ویرینٹ اے جی ایس کی قیمت 35ہزار روپے اضافے کے بعد اب 16لاکھ 33 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ 


ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت 42 ہزار روپے اضافے کے بعد گاڑی کی قیمت 16 لاکھ 40ہزار ہوگئی ہے اسی طرح آلٹو کا وی ایکس ایل ورژن کی قیمت میں 35ہزار روپے اضافے کے بعد 17 لاکھ 30ہزار روپے میں فروخت ہوگی جبکہ سوئفٹ ایم ٹی اور ایم ٹی کی قیمت میں 35ہزار روپے اضافے کے بعد 20لاکھ 30ہزار اور 21لاکھ 75ہزار ہوگئی ہے۔