حکومت نے غریبوں کو ریلیف دینا شروع کردیا، بجلی کی قیمت میں 4 روپے 25 پیسے کمی کا اعلان 

حکومت نے غریبوں کو ریلیف دینا شروع کردیا، بجلی کی قیمت میں 4 روپے 25 پیسے کمی کا اعلان 
سورس: File

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے غریبوں کو ریلیف دینا شروع کردیا۔ بجلی کی قیمت میں 4 روپے 25 پیسے کمی کا اعلان کردیا۔ 

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا عوام کو بڑا  ریلیف دیا ہے ۔ بجلی کے ریٹ میں سوا 4 روپے کی کمی کی گئی ۔اکتوبر کے مہینے میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی ۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ کمی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔  ستمبر کے بجلی کے بلوں میں لگنے والی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ہی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ  یہ فیصلہ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر کیا گیا۔  عوام پر بوجھ کو دیکھتے ہوئے صارفین کے بجلی کے ریٹ نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ نیپرا نے 14 اکتوبر 2022کو سال 2021-22 کی چوتھی سہ ماہی (کواٹرلی ایڈجسٹمنٹ) کا فیصلہ دیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں