لاہور:لاہور میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے پرتشدد احتجاج کے منتظمین کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔
ٹی ایل پی کے تمام مشتعل عناصر کی فہرست تیار کر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل ڈیٹا فراہم کر دیا گیا ہے۔ ملک گیر نیٹ ورک اور کمانڈ پوائنٹس کی نشاندہی مکمل ہو چکی ہے جبکہ جیوفینسنگ کے ذریعے مرکزی کردار بھی سامنے آ گئے ہیں۔