پاک فوج کی مہمند میں بروقت کارروائی، 30 خوارج جہنم واصل

05:00 PM, 15 Oct, 2025

راولپنڈی: پاک فوج نے مہمند میں ایک بڑی دہشت گرد تنظیم کی کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے 30 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے فتنہ الخوارج کی مدد سے مہمند میں ایک بڑی دہشت گرد تشکیل بھیجنے کی کوشش کی تھی، جسے پاک فوج کی سخت اور بروقت کارروائی نے ناکام بنا دیا۔

پاک فوج کی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا اور علاقے میں سیکیورٹی کی صورتحال مزید مستحکم ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کو فتنہ الخوارج پر انحصار کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں