شاہین شاہ آفریدی کے بعد فخرزمان بھی علاج کیلئے لندن روانہ 

شاہین شاہ آفریدی کے بعد فخرزمان بھی علاج کیلئے لندن روانہ 
سورس: File

لندن :پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز فخرزمان گھٹنے کے علاج کے لیے لندن جا رہے ہیں۔ پی سی بی نے فخرکے علاج کے لیے برطانیہ میں ڈاکٹرز سے وقت لے لیا ۔ شاہین شاہ آفریدی پہلے ہی لندن میں بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ 

پی سی بی کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ فخرزمان کو ایشیا کپ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے گھٹنے کی انجری ہوئی تھی جس کے علاج کے لیے فخر کو لندن بھیجا  جا  رہا ہے وہ آج لندن روانہ ہوجائیں گے۔ فخرزمان پی سی بی کے ایڈوائزری پینل ڈاکٹر امتیاز احمد اور ڈاکٹر ظفر اقبال کی نگرانی میں رہیں گے جو پہلے ہی شاہین شاہ آفریدی کا علاج کر  رہا ہے۔  

پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور وہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ 

مصنف کے بارے میں