کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اس کی اصل روح کے خلاف ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا بھارتی کھلاڑیوں کے رویے پر اظہارِ تشویش

10:12 AM, 15 Sep, 2025

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بھارتی کھلاڑیوں کے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے پر سخت تنقید کی ہے۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا کھیل کی روح کے منافی ہے اور پاک بھارت میچ میں اسپورٹس مین شپ کی کمی مایوس کن ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ امید ہے کہ آئندہ فتوحات کے جشن تمام ٹیمیں مل کر منائیں گی۔

واضح رہے کہ حالیہ میچ میں بھارتی کپتان نے ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا اور میچ جیتنے کے بعد بھی بھارتی کھلاڑی بغیر ہاتھ ملائے ڈریسنگ روم چلے گئے، جو کھیل کے آداب کی خلاف ورزی ہے۔

مزیدخبریں