نواز شریف لاہور سے لندن روانہ، دو ہفتے کے لیے قیام متوقع

11:47 AM, 15 Sep, 2025

لاہور :  پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ غیرملکی ایئر لائن قطر ایئرویز کی پرواز کے ذریعے لندن جا رہے ہیں، جہاں ان کا قیام تقریباً دو ہفتے طویل ہو سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف لندن میں اپنا معمول کا طبی معائنہ کروائیں گے اور وہاں اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ چند روز قبل نواز شریف نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں چیک اپ کرایا تھا، جہاں ان کی گردن کی ایم آر آئی بھی ہوئی تھی اور انہیں پٹھوں میں درد کی شکایت تھی۔واضح رہے کہ نواز شریف اس سال جون میں بھی لندن گئے تھے۔

مزیدخبریں