دوحہ: وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں اہم ملاقات کی، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔
ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال، خصوصاً اسرائیلی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والے حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جارحیت مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔
وزیراعظم نے مسلم امہ کو متحد کرنے کے لیے سعودی ولی عہد کی دانشمندانہ قیادت کو سراہا اور کہا کہ دوحہ اجلاس نے عالم اسلام کو ایک مضبوط پیغام دیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر سعودی ولی عہد کو یقین دہانی کروائی کہ پاکستان ہر ممکن سفارتی سطح پر سعودی عرب کی حمایت جاری رکھے گا۔
شہباز شریف نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی مسلسل حمایت پر گہرے تشکر کا اظہار کیا۔ ملاقات کے اختتام پر شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ ریاض کے لیے اپنے بھرپور خیرمقدم کا اعادہ کیا۔ث