ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، 17 ستمبر تک مزید بارشوں کی پیش گوئی

09:39 AM, 15 Sep, 2026

کراچی: ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کے بادل برس پڑے، کراچی سمیت کئی شہروں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

 کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی، جبکہ حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی بادل خوب برسے۔ پنجاب کے کھاریاں، لالہ موسیٰ اور وزیرآباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

 پشاور کے مختلف علاقوں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بھی رم جھم کا سلسلہ جاری رہا۔

 دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید شدید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے 17 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع اور بالائی خیبرپختونخوا میں شدید بارشیں متوقع ہیں، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

مزیدخبریں