اسلام آباد:وفاقی آئینی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی سے متعلق کیسز سمیت اس نوعیت کے تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ عدالت نے سپریم کورٹ سے توہینِ عدالت، ہسپتال منتقلی اور نظرثانی درخواستوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔
وفاقی آئینی عدالت کے تین رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کو ہائیکورٹ کے فیصلے کے تحت نجی ہسپتال میں طبی سہولیات فراہم کرنے کے خلاف تین قیدیوں کی اپیلوں پر سماعت کی۔
عدالت نے تینوں قیدیوں کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالتوں سے مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔ تمام ہائیکورٹس سے بھی اس نوعیت کے زیرِ سماعت اور فیصلہ شدہ مقدمات کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔
وفاقی آئینی عدالت کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی سے منسلک تمام کیسز کی سماعت آئینی عدالت کرے گی۔