پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے پیشِ نظر چار روزہ ورکنگ ویک کی تجویز

04:50 PM, 15 Sep, 2026

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور سرکاری اخراجات میں کمی کے لیے اہم اقدامات پر غور شروع کر دیا ہے، جس کے تحت ملک بھر میں چار روزہ ورکنگ ویک نافذ کیے جانے کا امکان ہے۔

 ذرائع کے مطابق مجوزہ فیصلے کے تحت سرکاری و نجی دفاتر سمیت سکول، کالج اور یونیورسٹیز ہفتے میں صرف چار روز کام کریں گے، جبکہ باقی تین روز ادارے بند رہیں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث ایندھن کے اخراجات کم کرنے کے لیے یہ اقدامات تجویز کیے جا رہے ہیں۔ مجوزہ فیصلے کا مقصد سرکاری اخراجات میں کمی اور توانائی کے استعمال کو محدود کرنا ہے۔

 تاہم چار روزہ ورکنگ ویک کے حوالے سے حتمی فیصلہ حکومت کی جانب سے کیے جانے کے بعد ہی صورتِ حال واضح ہوگی۔

مزیدخبریں