کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، فی تولہ سونا مزید 4 ہزار روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4 ہزار روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 49 ہزار 336 روپے پر آگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 429 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 85 ہزار 233 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 40 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 268 ڈالر کا ہوگیا۔