اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

09:30 PM, 15 Sep, 2026

 اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر نے ملاقات کی، جس میں پاک امریکا دوطرفہ تعاون، باہمی دلچسپی کے امور اور حالیہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ملاقات میں اسحاق ڈار نے دیرپا امن کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے پاک امریکا تعلقات میں ہونے والی مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ باہمی دلچسپی کے امور پر دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ رابطے ضروری ہیں۔

 نائب وزیراعظم نے علاقائی امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر موجودہ علاقائی صورتحال اور امن کے فروغ کے لیے سفارتی اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔

 اسحاق ڈار نے بتایا کہ 81ویں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم کریں گے۔ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستانی وفد جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرے گا۔

مزیدخبریں