پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو مفت سکول بیگز اور کتابیں فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کے مطابق، حکومت نے تعلیم کے میدان میں دیگر صوبوں پر سبقت حاصل کرتے ہوئے یہ اہم قدم اٹھایا ہے۔ اس اقدام کا مقصد والدین پر مالی بوجھ کم کرنا اور تعلیم کے فروغ کے لیے داخلہ مہم کو مؤثر بنانا ہے۔اس کے لیے سالانہ فنڈ بھی بڑھایاگیا ہے
بیرسٹر سیف نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز سے بھی درخواست کی کہ وہ خیبرپختونخوا کے اس تعلیمی منصوبے کو پنجاب میں بھی نافذ کریں تاکہ دیگر صوبوں کے بچے بھی اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔