جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: آئینی بنچ کے لیے ججز کی نامزدگی کے لیے تاریخ میں تبدیلی

03:44 PM, 16 Apr, 2025

اسلام آباد:آئینی بنچ کے لیے ججز کی نامزدگی کے سلسلے میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اب 17 اپریل 2025 کو طلب کیا گیا ہے۔ پہلے یہ اجلاس 18 اپریل کو منعقد ہونا تھا، تاہم بیرسٹر علی ظفر کی درخواست پر اس کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، اس اجلاس کا مقصد آئینی بنچ کے لیے دو نئے ججز کی نامزدگی ہے۔ جوڈیشل کمیشن نے اس فیصلہ کو منظوری دے دی ہے اور اس سے قبل طے شدہ تاریخ میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں