وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے دوحہ روانہ، امیرِ قطر اور ترک صدر سے اہم ملاقاتیں متوقع

12:19 PM, 16 Apr, 2026

مدینہ منورہ / دوحہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد مدینہ منورہ سے قطر کے دارالحکومت دوحہ روانہ ہو گئے ہیں۔ اپنے اس کثیر الملکی دورے کے اگلے مرحلے میں وہ قطر کے بعد ترکیہ کا بھی دورہ کریں گے۔ دوحہ میں وزیراعظم شہباز شریف امیرِ قطر سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں دو طرفہ اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری پر بات چیت ہوگی۔
وزیراعظم اپنے اس دورے کے دوران ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات اور خطے میں مستقل جنگ بندی کے حوالے سے دوست ممالک کی قیادت کو اعتماد میں لیں گے اور اہم مشاورت کریں گے۔
 قطر کے بعد وزیراعظم ترکیہ جائیں گے جہاں وہ ترک قیادت کے ساتھ دو طرفہ امور، تجارتی تعلقات اور مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔وزیراعظم کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، اور ان ملاقاتوں کا محور خطے میں پائیدار امن کا قیام ہے۔

مزیدخبریں