دوحہ :وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سعودی عرب کا اہم دورہ مکمل کرنے کے بعد قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے، جہاں ان کا استقبال کسی عالمی لیڈر کے لیے مخصوص غیر معمولی اور شاہانہ انداز میں کیا گیا۔دوحہ پہنچنے پر وزیراعظم کے لیے سیکیورٹی اور پروٹوکول کے ایسے انتظامات دیکھے گئے جو پاک قطر تعلقات کی مضبوطی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
حفاظتی حصار وزیراعظم کا طیارہ جیسے ہی قطر کی فضائی حدود میں داخل ہوا، قطری فضائیہ کے جدید ترین لڑاکا طیاروں نے اسے اپنے حصار میں لے لیا۔ان جنگی طیاروں نے وزیراعظم کے جہاز کو فضا میں سلامی پیش کی اور اسے باحفاظت ایئرپورٹ پر لینڈ کروانے تک ساتھ رہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس پرجوش اور شاندار استقبال پر قطری قیادت اور فضائیہ کے پائلٹس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات میں "مرکزی ثالث" کا کردار ادا کر رہا ہے۔ وزیراعظم دوحہ میں امیرِ قطر سے ملاقات کریں گے جس میں ایران-امریکا ڈیل، مشرقِ وسطیٰ میں مستقل جنگ بندی اور دوطرفہ اقتصادی تعاون پر مشاورت ہوگی۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے پاکستانی امن کوششوں کی مکمل تائید کے اعلان کے بعد، قطر میں ہونے والی یہ ملاقاتیں عالمی سطح پر انتہائی اہمیت اختیار کر گئی ہیں۔
پاک قطر دوستی کی نئی تاریخ: وزیراعظم کا دوحہ میں مثالی استقبال، قطری جنگی طیاروں نے فضا میں حصار بنا لیا
02:12 PM, 16 Apr, 2026