پاکستان کا مشن 'امن': ایران امریکا جنگ بندی اسلام آباد کی مرہونِ منت، عالمی سطح پر کوششوں کا اعتراف

12:10 PM, 16 Apr, 2026

اسلام آباد : ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور ایران و امریکا کے درمیان ثالثی کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کے نتیجے میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی، جو عالمی امن کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔
 مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان نے ایک کلیدی اور مرکزی ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اس وقت تین ملکی دورے پر ہیں، جس کا بنیادی مقصد امن عمل کو حتمی شکل دینا اور دوست ممالک کی قیادت کو اعتماد میں لینا ہے۔
ترجمان طاہر حسین اندرابی کا کہنا تھا کہ قیامِ امن کے لیے پاکستان کے اس موثر کردار کو عالمی برادری اور بڑی قوتوں کی جانب سے بھرپور طریقے سے سراہا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں