اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات اور کفایت شعاری کے پیشِ نظر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اہم اقدامات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ان احکامات کا مقصد ملک گیر سطح پر بجلی کی بچت اور معاشی بوجھ کو کم کرنا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شہر بھر میں کاروباری مراکز کے لیے درج ذیل اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔ تمام چھوٹی بڑی دکانیں اور مالز رات 8 بجے بند کر دیے جائیں گے۔ ہوٹلز، ریسٹورنٹس، فوڈ آؤٹ لیٹس، تندور، کریانہ اور سبزی و فروٹ شاپس کو رات 10 بجے تک کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ شادی ہالز، مارکیز اور دیگر تقریبات کے مقامات بھی رات 10 بجے بند کرنے کے پابند ہوں گے۔تمام سپورٹس فیسلٹیز، کلبز اور جمنازیمز کے لیے رات 8 بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔
عوامی سہولت کے پیشِ نظر درج ذیل شعبوں میڈیکل سٹورز، پٹرول پمپس اور سی این جی سٹیشنز، دودھ کی دکانیں اور دیگر انتہائی ضروری اشیاء کی دکانیں وغیرہ کو ان پابندیوں سے باہر رکھا گیا ہے۔ ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے کی سہولت جاری رہے گی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اس نوٹیفکیشن کا باقاعدہ اطلاق 16 اپریل 2026 سے ہوگا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ احکامات تا حکمِ ثانی نافذ رہیں گے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اسلام آباد میں توانائی بچت مہم کا آغاز: مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
07:01 PM, 16 Apr, 2026