امریکہ ایران ثالثی میں فیلڈ مارشل کا کردار کلیدی، عالمی طاقتوں کا پاکستانی قیادت پر غیر معمولی اعتماد: محمد اورنگزیب

06:35 PM, 16 Apr, 2026

واشنگٹن:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فاکس بزنس نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ بندی اور مذاکراتی عمل میں پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے تاریخ ساز کردار ادا کیا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اب مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے لیے مکمل پرعزم ہے اور فیلڈ مارشل کی حکمت عملی نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان اعتماد کی فضا قائم کرنے میں مدد دی ہے، جس کے مثبت اثرات پاکستان کی معیشت اور سپلائی چین کی بحالی پر ظاہر ہو رہے ہیں۔

مزیدخبریں