پی ایس ایل 11: : اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

10:23 PM, 16 Apr, 2026

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی اور پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ ریزا ہینڈرکس 51، جیس روئے 39 اور اعظم خان 34 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 151 رنز کا مطلوبہ اسکور 16ویں اوور میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سمیر منہاس نے 58 اور ڈیون کونوے نے 53 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

کپتان شاداب خان بھی 31 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ اس کامیابی کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ 9 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔
 
 
 

مزیدخبریں