اسلام آباد : یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کو شہزادی ڈیانا کا مخصوص انداز اپنانا مہنگا پڑ گیا۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یومِ آزادی کے موقع پر ایک فوٹو شوٹ شیئر کیا جس میں وہ سبز و سفید لباس میں شہزادی ڈیانا کے آئیکونک انداز کو دوبارہ تخلیق کرتی نظر آئیں۔ تاہم، سوشل میڈیا صارفین نے اس انداز کو لے کر اداکارہ پر شدید تنقید کی۔
ایک صارف نے لکھا، "یہ جشنِ آزادی ہے، اگر کاپی کرنا تھا تو فاطمہ جناح کو کرتیں، یہ یومِ آزادی ہے، یومِ غلامی نہیں"، جبکہ دوسرے نے کہا، "جن سے ہم نے آزادی حاصل کی، اُن کا لک کیوں اپنایا؟" صارفین کی اس تنقید کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا تھا۔