آسٹریلیا: بھارتی شاپ لفٹنگ گینگ کا پردہ فاش، 19 گرفتار

03:52 PM, 16 Aug, 2025

میلبرن : آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں پولیس نے بھارتی نژاد شاپ لفٹنگ گینگ کو گرفتار کیا، جس پر الزام ہے کہ اس نے پانچ ماہ میں ایک کروڑ ڈالر کا سامان چوری کیا۔

گرفتار افراد میں 19 بھارتی شہری شامل ہیں جن کی عمریں 21 سے 54 سال کے درمیان ہیں۔ پولیس کے مطابق، یہ گروہ سپرمارکیٹس کو نشانہ بنا کر مختلف مصنوعات چراتا تھا، جن میں بچوں کی مصنوعات، وٹامنز، ادویات اور اسکن کیئر پروڈکٹس شامل ہیں۔ ان چوریوں کی مالیت 25 ہزار سے لے کر 1 لاکھ 36 ہزار ڈالر تک تھی۔

پولیس نے کہا ہے کہ یہ افراد ایک منظم نیٹ ورک کا حصہ تھے اور ان کی گرفتاری سے مقامی مارکیٹوں میں چوریوں کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ زیادہ تر ملزمان عارضی ویزوں پر آسٹریلیا میں مقیم تھے، اور یہ کارروائی ایک بڑے مجرمانہ گروہ کا حصہ تھی۔

پولیس کے مطابق، ملزمان کو آئندہ چند ماہ میں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس واقعے سے بھارت کو عالمی سطح پر مزید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے، کیونکہ بھارتی شہری بیرون ملک بھی اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث پائے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں