بونیر :پاک فوج کے مزید دستے بونیر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے ہیں جہاں وہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ فوج کی انجینئرنگ کور کے خصوصی آلات کے ذریعے کیچڑ میں دبے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب زدہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں اور متاثرہ افراد کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کر رہی ہیں۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سیلاب زدہ علاقوں میں راشن اور دیگر ضروری سامان پہنچایا جا رہا ہے جبکہ متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔
پاک فوج نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ تمام متاثرہ افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنے اور ان کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے تک امدادی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔