برسلز: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ہی ممکن ہے۔ معافی مانگنے والے فرشتے ہوتے ہیں جبکہ ضد اور انکار کرنے والے شیطان کی نمائندگی کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بات معروف کالم نگار سے ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی، جہاں انہوں نے تبدیلی کی افواہوں اور ان کی حقیقت پر بھی روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ تبدیلی کے نام پر حکومت اور مقتدرہ دونوں کے مخالف ہیں، وہ ملک کی ترقی اور استحکام کے حق میں نہیں ہیں۔
سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ خدا نے انہیں اس ملک کا محافظ بنایا ہے، اور ان کے لیے کسی بھی دوسری پوزیشن یا عہدے کی خواہش نہیں ہے۔ ان کا مقصد صرف اور صرف پاکستان کے عوام کی خدمت کرنا اور ملک کے استحکام کو یقینی بنانا ہے۔
فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ اگرچہ کچھ لوگ اقتدار کی تبدیلی کی باتیں کرتے ہیں، مگر اس کے لئے سچے دل سے معافی اور مذاکرات کی ضرورت ہے تاکہ سیاسی استحکام ممکن بنایا جا سکے۔