واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس زنے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران امریکا کی پہلی ترجیح ملک میں تیل اور گیس کی قیمتیں کم رکھنا، جبکہ دوسری ترجیح ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ دونوں اہداف کے حصول کی کوشش جاری ہے، تاہم ایران کے رویے کے باعث صورتحال غیر یقینی ہے۔