خاران میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک

11:10 AM, 16 Aug, 2026

راولپنڈی:بلوچستان کے ضلع خاران میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ردالفتنہ 3 کے تحت خاران کے علاقے لجے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔

کارروائی کے بعد دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ، بڑی مقدار میں گولہ بارود، 2 گاڑیاں اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا، جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی جاری رہا۔

مزیدخبریں