پی ایس 30 خیرپور ضمنی انتخاب، پولنگ کا عمل جاری

09:36 AM, 16 Aug, 2026

خیرپور:خیرپور میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 30 کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، جہاں 2 لاکھ 54 ہزار 980 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

حلقے میں مجموعی طور پر 164 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 68 کو حساس جبکہ 64 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے بیرسٹر اسفند یار خان کھرل سمیت 8 امیدوار مدمقابل ہیں، جو نشست کے حصول کے لیے انتخابی میدان میں ہیں۔

پی ایس 30 کی نشست پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی نعیم احمد کھرل کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، جس پر آج ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں