سابق وزیر اعظم نواز شریف کل لندن سے لاہور پہنچیں گے

سابق وزیر اعظم نواز شریف کل لندن سے لاہور پہنچیں گے


لاہور:سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوا زشریف کل پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لندن سے لاہور پہنچیں گے۔


تفصیلات کے مطابق مریم نواز اور ماہ نور صفدر بھی نواز شریف کے ہمراہ ہوں گی۔ نواز شریف 19 دسمبر کو احتساب عدالت اسلام آبادمیں پیش ہوں گے ۔ نواز شریف پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے صبح 8 بجے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور پہنچیں گے۔ نواز شریف اس سے قبل لندن اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی تیمار داری کیلئے لندن گئے تھے۔ نواز شریف 19 دسمبر کو احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوں گے۔