سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا ، آرمی چیف

سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا ، آرمی چیف

راولپنڈی : چیف آ ف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہدا کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا اور اے پی ایس کے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اے پی ایس کے معصوم بچوں اور ان کے خاندان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔سربراہ پاک فوج نے کہا کہ شہدائے آرمی پبلک اسکول اور ان کے خاندانوں کی قربانیاں وطن سے لازوال محبت کی عکاس ہیں۔
یاد رہے کہ تین سال قبل پشاور میں اے پی ایس پر دہشت گردوں نے حملہ کر کے 134 معصوم بچوں کو بے دردی اور سفاکی سے شہید کر دیا تھا۔