سپین میں معروف گلوکارہ شکیرا پر ٹیکس چوری کا الزام لگ گیا

سپین میں معروف گلوکارہ شکیرا پر ٹیکس چوری کا الزام لگ گیا
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

میڈرڈ:سپین میں معروف گلوکارہ شکیرا پر ٹیکس چوری کا الزام لگ گیا، گلوکارہ نے 14.5 ملین یورو کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔


تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارہ شکیرا ٹیکس چور ہیں ہسپانوی استغاثہ نے الزام لگا دیا۔ استغاثہ نے وضاحت کی کہ 2012 سے 2014 تک شکیرا نے 14 اعشاریہ 5 ملین یورو کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔ گلوکارہ ہسپانوی جزیرے بہاماس پر رہیں لیکن ایک کوڑی ٹیکس نہ دیا۔


دوسری جانب گلوکارہ نے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہسپانوی شہری نہیں تو ٹیکس کیسا؟ سپین میں دو معروف فٹ بالرز میسی اور رونالڈو کے خلاف بھی ٹیکس چوری کی تحقیقات ہوچکی ہیں۔