توشہ خانہ کیس میں اہم موڑ ،عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور نگران بنی گالا کی آڈیو منظر عام پر آگئی 

05:57 PM, 16 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

  

اسلام آباد: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور نگران بنی گالہ انعام خان کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی ہے ۔ آڈیو توشہ خانہ کی چیزوں سے متعلق ہے۔ 

نیو ٹی وی کے مطابق بشریٰ بی بی کی ایک اور آڈیو لیک ہوگئی ہے ۔ توشہ خانہ کے تحائف کی تصاویر لینے پر ملازم انعام  کو ڈانٹ رہی ہیں ۔ 

بشریٰ بی بی: ہیلو! ۔۔۔۔

انعام خان: السلام علیکم!


بشریٰ بی بی: وعلیکم السلام! یہ جو توشہ خانہ سے چیزیں آئی تھیں۔ آپ نے اسفر کو کہا تھا کہ ان کی تصویریں کھینچ کر بھیجو؟

انعام خان: نہیں میں نے تو نہیں کہا تھا۔

بشریٰ بی بی: تو کیوں کھینچی تھیں تصویریں؟ گھر کے اندر جو چیز آئے اس کی تصویر تو نہیں کھینچتے۔ گھر سے باہر سے جو آئے ان کی تصویر کھینچنی چاہیے؟

انعام خان: مجھے نہیں معلوم۔


بشریٰ بی بی: انعام نے کہا ہے اور اس نے بھیج دی ہیں۔

مزیدخبریں