سڈنی بیچ حملہ: بھارتی ریاستی دہشت گردی عالمی سطح پر بے نقاب

02:10 PM, 16 Dec, 2025

اسلام آباد: سڈنی میں حالیہ دہشت گرد حملے نے بھارت کے ریاستی سرپرستی میں دہشت گرد سرگرمیوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا ہے اور پاکستان کے دیرینہ مؤقف کی تصدیق کی ہے۔

پاکستان کا موقف رہا ہے کہ بھارت ریاستی سطح پر نہ صرف مقبوضہ جموں و کشمیر بلکہ پاکستان، کینیڈا، امریکہ اور یورپی ممالک میں بھی دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ سڈنی میں پیش آنے والا حملہ اسی مؤقف کا ایک واضح ثبوت ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلوی سکیورٹی اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ممکنہ کردار کی نشاندہی کی ہے۔ حملے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ساجد اکرم اور اس کے بیٹے نوید اکرم بھارتی پاسپورٹ پر بین الاقوامی سفر کرتے رہے، جبکہ دونوں افراد آسٹریلوی شہریت بھی رکھتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ افراد یکم نومبر کو سڈنی سے فلپائن گئے اور 28 نومبر کو واپس آئے، جہاں جنوبی فلپائن میں عسکری تربیت حاصل کی۔ یہ پیشرفت حملے کے پس منظر کو اور سنگین بناتی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے اس حملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ حملے میں بھارتی نژاد دہشت گرد براہِ راست ملوث تھے۔

سڈنی میں پیش آنے والے اس حملے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے، جس نے عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

مزیدخبریں