سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو  طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

03:25 PM, 16 Dec, 2025

اوکاڑہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

میاں منظور وٹو نے اپنے سیاسی کیریئر کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب، پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور دیگر اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔ وہ اوکاڑہ کے علاقے حویلی لکھا سے تعلق رکھتے تھے۔

ان کے انتقال پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی خدمات کو یاد کیا ہے۔

مزیدخبریں