ایرانی میزائلوں نے امریکی بحریہ کو سمندر میں غرق کر دیا

ایرانی میزائلوں نے امریکی بحریہ کو سمندر میں غرق کر دیا

تہران: ایرانی بحریہ نے امریکی بحری فوج کو شکست فاش سے دوچار کر دیا۔ایرانی انقلابی گارڈز اور امریکی بحریہ کی لڑائی پر بنی یہ فلم جلد ایرانی سینماوں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق (Battle of Persian gulf 11) فلم کے ڈرایکٹر فرہاد عزیما کا کہنا ہے اس فلم کوبنانے میں چار سال لگے ہیں۔
اُنکا مزید کہنا تھا کہ اب ہاوس میں ایک جنگی جنون میں مبتلا شخص بیٹھا ہوا ہے،انھوں نے اس اُمید کا اظہار کیا اس فلم کا مقصد ٹرمپ انتظامیہ کو یہ دیکھنا ہے کہ اگر امریکیوں نے ایران پر حملہ کیا تو اُنھیں بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑے گا ،عزیما نے مشہد سے فوں پر گفتگو کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔


اس انیمیٹد فلم میں دیکھایا گیا ہے امریکی فوجیں ایران کے ایٹمی پلانٹ پر حملہ کرتی ہیں اور امریکی بحریہ سمندر سے ایرانی پر حملوں کا آغاز کرتی ہے اور جواب میں ایرانی انقلابی گارڈ اپنی طاقت سے اپنی میزائلوں یونٹ کو استعمال کرتے ہوئے امریکی بحریہ کو نشانہ بناتی ہے جس کے بعد تباہ شدہ امریکی بحری بیڑا سمند ر میں غرق ہو جاتا ہے۔ اس پہلے خود امریکا روس کے خلاف بے پناہ اینیمیٹد فلمیں بنا چکا ہے۔یاد رہے ایرانی پے درپے میزائل تجربات کر رہا ہے اور اسکے جواب میں امریکا ایران پر پھر سے پابندیا عائد کر دیتا ہے