پاکستانی ویمن رگبی ٹیم پہلی بار کوئی بڑا ٹورنامنٹ کھیلنے کو تیار

پاکستانی ویمن رگبی ٹیم پہلی بار کوئی بڑا ٹورنامنٹ کھیلنے کو تیار

لاہور: پاکستانی خواتین کی رگبی ٹیم اس ہفتے تاریخ رقم کردے گی جب وہ پہلی بار لاوس میں ہونے والی ایشین ویمن  رگبی سیون چیمپئن شپ میں حصہ لے گی۔

رگبی  آفیشل  سید معظم علی شاہ کا ماننا ہے کہ پاکستان کا اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینا جس میں انڈیا، جنوبی کوریا،  سری لنکا اور فلپائن کی ٹیمیں شامل ہیں ملک کے لیے بہت بڑی عزت کا باعث ہے۔

رگبی کوچ شکیل احمد کا کہنا ہے کہ  پاکستان کی رگبی ٹیم جو کہ گزشتہ برس تشکیل دی گئی دنیا کی 4 بہترین ٹیموں کے ساتھ کھیلے گی۔ انہوں نے پاکستانی حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک میں رگبی کے فروغ کے لیے مزید فنڈز جاری کیے جائیں۔

    

مصنف کے بارے میں