راؤ انوار میرے بیٹے کا قاتل ہے ، والد نقیب اللہ

09:59 AM, 16 Feb, 2018

والد کا کہنا تھا کہ راؤ انوار نے ان کے بیٹے کو قتل کیا ہے اور ان کے ظلم کے خلاف آج سپریم کورٹ آئے ہیں جبکہ ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف چاہیے اور انشاءاللہ انصاف ملے گا۔

یاد رہے کہ 13 جنوری کو ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے نوجوان نقیب اللہ محسود کو دیگر 3 افراد کے ہمراہ دہشت گرد قرار دے کر مقابلے میں مار دیا تھا۔ بعدازاں 27 سالہ نوجوان نقیب محسود کی سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوئیں جس کے بعد میڈیا نے بھی پولیس مقابلے پر سوالات اٹھائے جس پر اعلیٰ حکام کی جانب سے نوٹس لیا گیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل کا ازخود نوٹس لیا گیا تو ایس ایس پی ملیر راؤ انوار فرار ہوگئے اور اب تک مفرور ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں