پی ایس ایل فور:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا

پی ایس ایل فور:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا
کیپشن: image by cricinfo

دبئی : پی ایس ایل فور سیزن کے چوتھے میچ میں کوئٹہگلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ۔


تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن فور کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نے پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا ، پشاور زلمی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 155رنز بنائے ۔کامران اکمل اور مصباح الحق 49-49 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز نے دو ، محمد عرفان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیاجواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ، عمر اکمل نے پچاس گیندوں پر پچھتر رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں تین چھکے اور سات چوکے شامل تھے ۔

واٹسن اور روسو نے 19-19 سکور کیے ، سرفراز احمد نے 29 گیندوں پر 37 رنز کی اننگ کھیلی ۔حسن علی ، عمید آصف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔