عمران حکومت نے غریبوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ، خورشید شاہ

عمران حکومت نے غریبوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ، خورشید شاہ
کیپشن: فائل فوٹو

کندھ کوٹ:پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سلیکٹ ہوکرآنے والی حکومت عوام کی پرواہ کیوں کرے گی اورعمران خان کی حکومت نے غریبوں کی کمر توڑدی ہے۔

کندھ کوٹ میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے غریبوں کی کمر توڑدی ہے، سلیکٹ ہوکرآنے والی حکومت عوام کی پرواہ کیوں کرے گی، آج کی مہنگائی ملکی معیشت کیلئے بہترنہیں ، شہبازشریف کیس میں کچھ نہیں تھا اس لئے ان کو رہائی ملی ہے، نواز شریف کو جن کیس میں سزا دی گئی ہے اس میں کچھ نہیں ، ہمارے دوست ملک کے ولی عہد پاکستان آرہے ہیں وہ ہمارے پاکستان کے مہمان ہیں، پوری قوم ان کا استقبال کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ارشاد رانجھانی کے قاتلوں کو سخت سزا دی جائے تاکہ ملک کے اندر امن کے فضا قائم ہو سکے، ان ہاو¿س تبدیلی کیلئے ہم اسلئے کوششیں نہیں کر رہے ہیں کیونکہ ایم کیو ایم اور(ق)لیگ کا ریٹ بڑ ھ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر ہمیشہ ریفرنس بنانے کی کوشش کی گئی ، ہم ان کا سامنا کرتے رہیں گے، بھارت ہمیشہ پاکستان پرالزام لگاتا رہتا ہے جو ان کی پرانی روایت ہے۔