کامیاب آپریشن کے چوہدری شجاعت حسین گھر منتقل ہو گئے

کامیاب آپریشن کے چوہدری شجاعت حسین گھر منتقل ہو گئے
کیپشن: کامیاب آپریشن کے چوہدری شجاعت حسین گھر منتقل ہو گئے
سورس: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کا کامیاب آپریشن ہو گیا۔ چودھری شجاعت حسین کی ہسپتال سے گھر واپسی پر غیر رسمی گفتگو میں کہنا تھا کہ میں طویل عرصہ اس مرض میں مبتلا رہا جس کا جرمنی، آسٹریلیا، انگلینڈ، فرانس اور امریکہ سے علاج بھی کروایا۔ آخر کار پاکستانی ڈاکٹروں نے ان کا کامیاب آپریشن کیا۔

 چودھری شجاعت حسین کا دو گھنٹے طویل آپریشن کیا گیا اور دو ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے چودھری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا پاکستان میں انتہائی قابل اور ماہر ڈاکٹر موجود ہیں جن کی تعریف نہیں کی جاتی۔ ہم نے ہمیشہ پاکستانی ڈاکٹروں پر اعتماد کیا ہے۔ چودھری پرویز الٰہی جب وزیر اعلیٰ پنجاب تھے تو دل کی تکلیف ہونے پر انہوں نے سٹنٹ بھی پاکستان سے ہی ڈلوائے تھے حالانکہ وہ بیرون ملک بھی جا سکتے تھے۔

اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، چودھری صباحت الٰہی اور رانا خالد بھی موجود تھے۔