پی ایس ایل 7: آج ملتان سلطانز کا کراچی کنگز سے ٹاکرا

09:58 AM, 16 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان  سپرلیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں کانٹے دار مقابلے جاری ہیں۔ میگا  ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں آج پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست  ملتان سلطانز اور آخری نمبر پر براجمان کراچی کنگز  کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔

تفصیلات کے مطابق آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کے 23 ویں میچ میں ملتان سلطانز  اور کراچی کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی ، میچ  شام  7:30 بجے شروع ہو گا۔ 

ملتان سلطانز  پوائنٹس ٹیبل پر   بارہ  پوائنٹس کیساتھ  ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے جس نے سات میچز کھیل کر  چھ جیتے اور واحد شکست  لاہور قلندرز کے ہاتھوں ہوئی ۔جبکہ کراچی کنگز کی ٹیم  کی  اب تک کے اپنے تمام میچز ہارنے کے بعد آخری نمبر پر موجود ہے اور ایونٹ کے پلے آف مرحلے سے بھی باہر ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے ساتویں سیزن کے دوسرے مرحلے میں  آج سے اسٹیڈیم میں 100 فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت ہو گی۔تاہم داخلے کیلئے مکمل ویکسی نیشن اور ایس او پیز پر  مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانےکی شرط رکھی گئی ہے۔شائقین کرکٹ کا جوش و خروش عروج پر پہنچ چکا ہے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے اور فائنل کے تمام آن لائن ٹکٹس فروخت ہوگئے۔تمام آن لائن ٹکٹس ویب سائٹ بک می ڈاٹ پی کے پر فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے۔

 چیف ایگزیکٹو فیضان اسلم نے ٹکٹس فروخت ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چند میچز کے مخصوص انکلوژر کے ٹکٹ محدود تعداد میں اب بھی دستیاب ہیں،کراچی کی نسبت لاہور میں پی ایس ایل کے میچز کے لیے شائقین کی دلچسپی زیادہ دیکھی گئی، لاہور قلندرز ٹیم کے تمام میچز کے ٹکٹ سب پہلے آن لائن فروخت ہو ئے۔

مزیدخبریں