وزیر اعظم آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

11:41 AM, 16 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک


لاہور: وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے، وزیر اعظم سے وزیر اعلی پنجاب ، گورنر پنجاب، صوبائی وزیر صحت اور وزیر بلدیات بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران  خان اپنے دورہ لاہور کے دوران   لاہور، سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمان سے بھی ملاقات  کریں گے۔ جبکہ وزیراعظم پنجاب میں عوامی رابطہ مہم کا جائزہ لیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان  کی جانب سے پنجاب کے حوالے سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔ وفاقی وزیر شفقت محمود، فواد چوہدری سمیت دیگر رہنما بھی ہمراہ ہونگے۔

مزیدخبریں