آئینی اور قانونی طور پر کونسل کی اس کارروائی کا حصہ بننے کا پابند نہیں، سابق جج مظاہر نقوی

آئینی اور قانونی طور پر کونسل کی اس کارروائی کا حصہ بننے کا پابند نہیں، سابق جج مظاہر نقوی

اسلام آباد: سابق جج مظاہر نقوی نے سیکرٹری  سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھ دیا، کہا کہ  آئین ،قانون اور عدالتی فیصلوں کے  مطابق  کونسل کی کارروائی میں حصہ لینے کاپابند نہیں۔

سابق جج مظاہر نقوی کے سیکرٹری  سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے خط کے متن میں  کہا کہ 10جنوری کومستعفی ہوچکا ہوں،منظوری کانوٹی فکیشن بھی شائع ہوچکا ہے ، استعفے کے باوجود میرے خلاف کونسل کی کارروائی جاری ہے۔

انہوں نے خط میں موقف دیا کہ آئین ،قانون اور عدالتی فیصلوں کے  مطابق ریٹائرڈ ججز کے خلاف کارروائی کونسل کااختیار نہیں،کونسل کی کارروائی میں حصہ لینے کاپابند نہیں۔

ریٹئرڈ جج کا کا مزید کہنا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کا 12 جنوری کاحکم غیرقانونی ہے، اس معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل اپنے اختیار سے تجاوز کر رہی ہے۔ میں آئینی اور قانونی طور پر کونسل کی اس کارروائی کا حصہ بننے کا پابند نہیں۔

مصنف کے بارے میں