کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے کو ملی ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہنڈرڈ انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار 969 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔
یہ اضافے کے ساتھ مارکیٹ میں ایک مثبت رجحان قائم ہوا، جو سرمایہ کاروں کے لیے خوش آئند بات ہے۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار 603 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔