واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس کے رکن ممالک غزہ کی تعمیر نو اور انسانی امداد کے لیے 5 ارب ڈالرز فراہم کریں گے۔
ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ رقم غزہ کے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں میں استعمال کی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ غزہ کے حالات بہتر کرنے کے لیے رکن ممالک نے بین الاقوامی استحکام فورس اور مقامی پولیس کے اہلکار فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ حماس کو اس فیصلے کے مطابق عمل درآمد کرنا ہوگا اور اسلحہ چھوڑنا ہوگا تاکہ امن کے قیام کی راہ ہموار ہو سکے۔
صدر ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ غزہ بورڈ آف پیس تاریخ کا سب سے مؤثر بین الاقوامی ادارہ ثابت ہوگا، اور ان کے لیے اس کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دینا ایک اعزاز کی بات ہے۔