سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی، مارکیٹوں میں اتار چڑھاؤ

05:24 PM, 16 Feb, 2026

کراچی: ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد اب ایک مرتبہ پھر کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 200 روپے کم ہو کر 5 لاکھ 23 ہزار 726 روپے تک پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 743 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں اس کی قیمت 4 لاکھ 49 ہزار 41 روپے ہو گئی۔

دوسری طرف، عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 32 ڈالرز کی کمی کے بعد 5010 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔
 
 
 

مزیدخبریں