ٹی20 ورلڈکپ 2026:انگلینڈ نے اٹلی کو 24 رنز سے شکست دے دی

06:08 PM, 16 Feb, 2026

کلکتہ: کلکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 29ویں میچ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے اٹلی کرکٹ ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد 24 رنز سے شکست دی۔

میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 202 رنز اسکور کیے۔ انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ٹام بینٹن 30، فل سالٹ 28 اور سیم کرن 25 رنز کے ساتھ نمایاں کھیل پیش کیا۔

اٹلی کی جانب سے گرانٹ اسٹیورٹ اور کرشن کالوگماگے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں اٹلی نے بھرپور مزاحمت کی اور آخری اوور کی آخری گیند پر 178 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ اٹلی کی جانب سے بین مینینٹی نے 60 رنز، گرانٹ اسٹیورٹ 45 اور جسٹن موسکا 43 رنز بنائے۔

اس جیت کے ساتھ انگلینڈ نے سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنا لی ہے اور اگلے مقابلوں کے لیے اپنی پوزیشن مضبوط کر دی ہے۔

مزیدخبریں